حیدرآباد۔28جون(اعتماد نیوز) تلنگانہ ریاست وجود میں آنے کی وجہ سے وزیر
اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے یہ فیصلہ کیا کہ پوری ریاست کے عوام کو تلنگانہ
ریاست کے نام سے نئے راشن کارڈس کو جاری کیا جائے۔ آج انہوں نے سکرٹیریٹ
میں جائزہ اجلاس منعقد
کیا۔ اس اجلاس میں سول سپلائز کے اعلی عہدیداروں نے
شرکت کی۔ اس اجلاس میں نئے راشن کارڈس کے اجرا ‘اور بوگس راشن کارڈس کو ختم
کرنے سے متعلق غور و خوض کیا گیا۔ امکان ہے کہ نئے راشن کارڈس کے اجرا کے
پیش نظر بوگس راشن کارڈس کو منسوخ بھی کر دیا جائیگا۔